Tuesday, April 23, 2024

ایبٹ آباد: گورنمنٹ گرلز کالج کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے سترہ سے زائد طالبات متاثر

ایبٹ آباد: گورنمنٹ گرلز کالج کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے سترہ سے زائد طالبات متاثر
September 27, 2016
  ایبٹ آباد(92نیوز) گورنمنٹ گرلز  پوسٹ گریجوایٹ کالج کے ہوسٹل میں آتشزدگی سے  سترہ طالبات متاثر  ہوئی ہیں ایک کی حالت تشویشناک ہے آتشزدگی کے دوران بھگدڑمچنے سےکئی طالبات زخمی ہوئی ہیں جبکہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے  باعث ہوئی ، ریسکیوحکام نے آگ پرقابوپالیا ۔ تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 9طالبات بیہوش جبکہ 8 جھلس گئیں۔ ریسکیو 1122نےمتاثرہ طالبات کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے  جبکہ واقعہ کے فوری بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گی  ہے۔ ہسپتال ذرائع کے  مطابق تین طالبات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔