Saturday, July 27, 2024

بھارتی فورسز کی بلا اشتعال  فائرنگ سے شہید ہونیوالے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ، آرمی چیف کی شرکت

بھارتی فورسز کی بلا اشتعال  فائرنگ سے شہید ہونیوالے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ، آرمی چیف کی شرکت
November 14, 2016
    راولپنڈی(92نیوز)کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونیوالے 7فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی  جنازے میں شرکت کی ہے ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کنٹرول لائن پر ملکی دفاع کےلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے 7 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت فوجی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہدا کی  جرات اور شجاعت سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنےوالے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ترجمان آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازرہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی جس پر انہوں نے فوجی جوانوں کو بھرپور جوابی کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔