Friday, April 26, 2024

ایبٹ آباد : گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد : گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
September 28, 2016
ایبٹ آباد(92نیوز)ایبٹ آباد  کے علاقے نملی مہرہ میں گاڑی کھائی میں جاگری ہے حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد کے علاقے نملی مہرہ میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں جاگری ۔ عینی شاہدین کےمطابق گاڑی کی رفتار مقررہ حد سے زیادہ تھی جبکہ موڑ پر ڈرائیور گاڑی پر قابوپانے میں ناکام رہا  ۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی سیدھی کھائی میں جاگری جس سے موقع پر 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 5زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کھائی سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔