Friday, April 26, 2024

ذہنی بیماری کے عالمی دن کے حوالے سے ڈاکٹرعبدالقدیر انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار

ذہنی بیماری کے عالمی دن کے حوالے سے ڈاکٹرعبدالقدیر انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار
October 5, 2016
کراچی(92نیوز)ذہنی بیماری کے عالمی دن کے حوالے سےڈاکٹرعبدالقدیرخان انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار کا انعقادکیا گیا جس میں ماہرین کا کہناتھاکہ آگہی نہ ہونے کی وجہ سے دماغی امراض میں اضافہ ہورہاہے۔ تفصیلات کےمطابق ذہنی بیماری کا عالمی دن ہرسال 10اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصدعوام میں  اس مرض کےحوالےسےآگہی فراہم کرناہے۔ اس حوالے سے سپارکوروڈ پر واقع ڈاکٹرعبدالقدیر خان انسٹی ٹیوٹ آف بیہوریل سائنسز میں سیمینار کا انعقادکیا گیا.۔جس میں شریک ماہرین کاکہناتھاکہ ذہنی بیماری قابل علاج ہے لیکن عوام میں  آگہی اورشعور نہ ہونےکی  وجہ سے مرض میں اضافہ ہورہاہے۔ ذہنی امراض کے سینٹر میں روزانہ 80سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جاتاہے جبکہ 50سے زائد مریضوں کو ادارےمیں داخل کرکے علاج کرنے کی سہولت بھی ہے۔