Thursday, March 28, 2024

قومی ٹیم کے سلیکٹر توصیف احمد نے کرکٹرز کو ٹیم میں واپسی کا فارمولا بتادیا

قومی ٹیم کے سلیکٹر توصیف احمد نے کرکٹرز کو ٹیم میں واپسی کا فارمولا بتادیا
October 2, 2016
کراچی (92نیوز) قومی کر کٹ ٹیم کے سلیکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کسی پر قومی ٹیم کے دروازے بند نہیں شرط صرف پرفارمنس ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کار کردگی کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جاتا ہے جبکہ خالد لطیف کا کہنا ہے ہمت نہیں ہاری۔ دعا گو ہوں پاکستان ون ڈے میں بھی کلین سویپ کرے۔ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دکھاو ٹیم میں واپس آجاو۔ قومی ٹیم کے سلیکٹر توصیف احمد نے کرکٹرز کو واپسی کا فارمولا بتادیا۔ نیشنل سٹیڈیم میں نائنٹی ٹو نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز کے فیصلے کھلاڑیوں کو ناگوار گزرتے ہیں مگر جب خالد لطیف پرفارمنس دکھا کر چھ سال بعد ٹیم میں آسکتا ہے تو فواد عالم اور احمد شہزاد سمیت سب کے لیے قومی ٹیم کے دروازے کھلے ہیں۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بہترین پر فارمنس دکھانے والے خالد لطیف کا کہنا ہے کہ ون ڈے سے ڈراپ ہونے کا دکھ ہے مگر ہمت نہیں ہارا۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے میں بھی کلین سویپ کر سکتا ہے۔ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کو کم از کم ایک چیز باور کرانے میں ضرور کامیاب ہو گئی ہے کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میں فٹنس اور کارکردگی سب سے اہم ہو گی۔