Wednesday, September 28, 2022

سلیکشن کمیٹی کا تیسرے ٹیسٹ کیلئے موجودہ سکواڈ برقرار رکھنے کا اعلان

سلیکشن کمیٹی کا تیسرے ٹیسٹ کیلئے موجودہ سکواڈ برقرار رکھنے کا اعلان
لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ خوش ہو گیا اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے نامزد پندرہ رکنی سکواڈ کو تیسرے ٹیسٹ کیلئے بھی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پندرہ رکنی سکواڈ میں کپتان مصباح الحق‘ ، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد نواز، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان‘ عمران خان اور راحت علی شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تیس اکتوبر سے تین نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔