Friday, April 26, 2024

جڑواں شہروں کا سکیورٹی پلان حتمی ترتیب نہ دیا جاسکا

جڑواں شہروں کا سکیورٹی پلان حتمی ترتیب نہ دیا جاسکا
October 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے دھرنے پر چودھری نثار  شش وپنج کا شکارہوگئے جڑواں شہروں کی سیکورٹی کا حتمی پلان نہ دے سکے آنسو گیس سے بچنے کیلئے نئے ڈیزائن کےماسک خرید لئے ہیں۔ واٹر کینن کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق دو نومبرکوپی ٹی آئی کا اسلام آباد دھرنا دینے کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز وزیر داخلہ کی زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس  ہوا وزیر داخلہ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ راولپنڈی اسلام آباد پولیس دھرنے کے شرکا کو روکنے کی تیاری ہر دو صورت میں کی جائے ۔ شرکا کو اگر روکنا کی پالیسی ہوئی تو پھر آخری وقت میں تیاری نہ ہوسکے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینرز لگا کر دھرنے کے شرکا کو روکنے کی کوشش کی بھی جائے گی اگر دھرنے کے شرکا کو اجازت دے دی گئ تو پھر انکے راستے کھول دئیے جائیں گے۔ دھرنے کا حتمی سیکورٹی پلان اکتوبر کے آخری دنوں میں تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ آنسو گیس سے بچنے کیلئے سات سو نئے ڈیزائن کے ماسک خرید لئے اور دھرنے کے شرکا سے جھڑپ کی صورت میں واٹر کینن کا استعمال بھی کیا جائے گا ۔