Thursday, April 25, 2024

سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ

سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ
October 25, 2016
لاہور (92نیوز) کوئٹہ ٹریننگ کالج پر حملے کے بعد راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ کراچی اور پشاور سمیت پورے ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اہم سرکاری عمارتوں اور ناکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا۔ ایئرپورٹس اور ریلوے سٹیشنوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کے نتیجے میں 62 اہلکاروں کی شہادت کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ راولپنڈی‘ اٹک‘ چکوال‘ جہلم‘ لاہور‘ کراچی اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہرو ں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پولیس افسروں کو حساس مقامات اور تنصیبات کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ داخلی اور خارجی راستوں پربھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایئرپورٹس‘ ریلوے سٹیشن اور پبلک مقامات کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔