Tuesday, April 23, 2024

ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل

ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل
October 26, 2016
    لاہور(92نیوز)لاہورکے علاقے لیاقت آبادمیں سکیورٹی گارڈ نے  ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جان دیدی ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے گارڈ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چار نامعلوم ڈاکو پیکو روڈ پر واقع بیکری پر آئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مارکرنے لگے سکیورٹی گارڈ محمد حنیف نے  مزاحمت کی توڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں وہ شدید زخمی ہوگیا  ڈاکو بیکری  سے لوٹ مار کئے بغیر فرار ہوگئے زخمی سکیورٹی گارڈ کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔