Tuesday, April 23, 2024

کراچی : سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گرد سمیت 99 افراد گرفتار

کراچی : سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گرد سمیت 99 افراد گرفتار
October 18, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیاقت آباد میں امام بارگاہ پر دستی بم حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں انچاس افرادکوحراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور رینجرز متحرک ہو گئی۔ منگھوپیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد گل نواز سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔ لیاقت آباد میں امام بارگاہ پر دستی بم حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے ضلع وسطی میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن میں کوثر نیازی کالونی سے چودہ، نصرت بھٹو کالونی سے اٹھارہ، گلبہار فردوس کالونی سے پانچ جبکہ شریف آباد سے بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اتحاد ٹاو¿ن میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔