Saturday, May 4, 2024

درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کے بعد ملک بھر میں درباروں پر سکیورٹی سخت کردی گئی

درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کے بعد ملک بھر میں درباروں پر سکیورٹی سخت کردی گئی
November 13, 2016
لاہور(92نیوز)درگاہ شاہ نورانی دھماکے کےبعدکراچی  اورلاہورمیں تومزارات کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہےلیکن ملتان اورفیصل آبادمیں سکیورٹی انتظامات تسلی بخش نہیں ۔ تفصیلات کےمطابق درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا ہوا تو حکومت سندھ اورکراچی پولیس کو اپنا فرض یاد آگیا،عبداللہ شاہ غازی کے مزارسمیت شہر بھر میں مزارات کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے  دوسری جانب زائرین  سکیورٹی انتظامات سےمطمئن نہیں۔ لاہور میں بھی مزاروں اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔حضرت داتا گنج بخش  کے مزار سمیت تمام مزاروں کے تمام داخلی راستوں پر تعینات پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔زائرین کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی کے بعد داخل کیا  جا رہا ہے۔ ادھر  اولیاء اللہ کی سرزمین  ملتان میں عظیم صوفیا کرام حضرت بہاؤ الدین زکریا، حضرت شاہ رکن عالم،حضرت شاہ شمس تبریز سمیت دیگراولیاء اللہ کے مزارات پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،تاہم  سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے۔ جس پر زائرین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ یہی حال فیصل آبادکاہےجہاں دربار بابانور شاہ پر دن بھر عقیت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔حساس مقام  ہونے کے باوجود دربار پہنچنے والوں کی کوئی چیکنگ نہیں ہوتی، ، اکلوتا واک تھرو گیٹ بھی ایک سائیڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔ حکومت نے تمام حالات کا مدنظر رکھتے ہوئے مزارات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔