اسلام آباد (92 نیوز) - صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کردی۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ قوانین سے متفق نہیں تھا، اللہ گواہ ہے دونوں بلوں پر دستخط نہیں کئے، عملے کو کہا بل واپس بھیج دیں، پوچھنے پر عملے نے یقین دہانی کرائی کہ بل واپس کردیئے ہیں، آج پتا چلا کہ عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔
صدر عارف علوی نے مزید لکھا کہ اللہ سب جانتا ہے اور یقین ہے کہ وہ مجھے معاف کردے گا، ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔