صدرمملکت اور وزیراعظم کا کشمیر کے یوم حق خودارادیت پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی

اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے یوم حق خودارادیت پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا۔
اپنے بیان میں کہا اقوام متحدہ اپنے وعدوں کا پاس رکھے ۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حصول یقینی بنائے۔ دنیا ظلم و بربریت روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کا سکیورٹی کونسل کا عہد پورا نہیں ہوا۔
The int community, esp the UN, must take action on India's war crimes & crimes against humanity in IIOJK as Kashmiris continue to reject & resist Indian Occupation & oppression. Pakistan remains steadfast in its commitment to the just Kashmiri struggle for self determination.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں، انسانی ہمدردی کے قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
صدر عارف علوی کا 5 جنوری کو کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر پیغام میں کہنا ہے جموں و کشمیر تنازعہ کا اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے جمہوری طریقہ سے فیصلہ کیا جائے۔ بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو دہرے لاک ڈائون کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے متعلق عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا یوم حق خود ارادیت منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے کی جانب دلانا ہے۔ ان مشکل سات عشروں میں کشمیریوں کی تین نسلوں کو بھارتی غاصب فورسز کے ہاتھوں مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ کشمیری اقوام متحدہ کے ان سے کئے گئے وعدے کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں۔ 70 سال سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد سے انکار ، بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے عدم احترام کے باعث تنازعہ جموں و کشمیر ابھی تک حل طلب ہے۔