Tuesday, April 23, 2024

صدرعارف علوی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

صدرعارف علوی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
March 16, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرعارف علوی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔

92 نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگوکرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ وہ سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیخلاف زہر تو ساری پارٹیوں نے اگلا ہے، عمران خان مقبول لیڈر ہیں لیکن پی ڈی ایم کی نفرت کی وجہ سے ان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔