Saturday, September 21, 2024

صدر ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت

صدر ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت
December 7, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - سابق امریکی صدر ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہو گیا۔

نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد سابق امریکی صدر کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے تاہم سماعت  میں ڈونلڈ ٹرمپ پیش نہیں ہوئے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چھپانے کی 15 سالہ اسکیم سے پوری طرح واقف تھے۔ انہوں نے اس کیلئے کئی لوگوں کو مراعات بھی دیں۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہوں کی ادائیگی سے کمپنی کے ٹیکس واجبات میں کمی آئی۔ ٹرمپ کی کمپنی ٹیکس حکام کو دھوکہ دینے کی اسکیم میں قصوروار پائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی ٹیکس حکام کو 15 سال تک دھوکہ دیتی رہی۔ ٹرمپ آرگنائزیشن دنیا بھر میں ہوٹلوں، گولف کورسز اور رئیل اسٹیٹ کو چلاتی ہے۔ جرم ثابت ہونے کے بعد سابق امریکی صدر کی کمپنی کو سزا پر جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ جرمانے کی رقم کا تعین نیویارک کی عدالت کے جج اگلی سماعت میں کریں گے۔