Saturday, July 27, 2024

صدر پاکستان کی ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت

صدر پاکستان کی ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
September 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت دے دی۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ رنجشوں اور انا کو قربان کرکے بیٹھنا چاہیے۔ وہ پراعتماد ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کوشش کر رہے ہیں۔ قوم منتظر ہے کم سے کم آپس میں کوئی معاہدہ ہو جائے۔ اسٹیک ہولڈرز سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ عمران خان سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رہتا ہے۔ وزیراعظم سے ملکی معاملات پر مثبت انداز میں گفتگو ہوئی۔ تمام بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں۔ بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔ پاکستان تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ معاشی بحران ایسا نہ ہو جائے لوگ سڑکوں پر آ جائیں اورحکومت کو سمجھوتےکرنے پڑیں۔ ہم نے بحران کو حل نہ کیا تو تاریخ سب کو ملزم ٹھہرائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں چند ماہ کے فرق پر آپس میں کوئی بات طے کرنا ہو تو میرے دروازے کھلے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کیلئے بیٹھیں تو میثاق معیشت کے بنیادی معاملات پر فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنتی ہے تو اس کا عوام سے رابطہ نہیں ہوتا۔ ہمیں اچھے ٹیکنوکریٹ اور اچھی ٹیکنیکل مدد کی ضرورت ہے۔ بجلی کے بل اور ڈالر سے متعلق موجودہ حکومت محنت کر رہی ہے۔