اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنے کے آئینی پابند، سمری روکنا ٹھیک نہیں ہوگا۔
جمعرات کے روز 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا سمری روکی گئی تو بات ٹھیک نہیں ہوگی، ایسا کرنا صدر کے لیے آئینی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، تعیناتی کے معاملے پر آئین بڑا واضح ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ نظرثانی کرکے سمری دوبارہ بھجوانے کے بعد صدر مملکت کے دستخط کی ضرورت نہیں پڑے گی، وزیراعظم نے کابینہ کو اعتماد میں لے کر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا۔
وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا سینئر ترین فوجی افسروں کی میرٹ پر تعیناتی نیک فال ہے، امید ہے صدر تاخیر کریں گے نہ عمران خان رکاوٹ بنیں گے۔