Saturday, April 20, 2024

صدر نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کی منظوری دیدی
August 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر عارف علوی نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48، ون اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ون کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جمیل احمد کو 5 سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا، جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی رہ چکے ہیں، جمیل احمد کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمیل احمد اس وقت ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں 25 اکتوبر 2018 کو تین سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا، جمیل احمد جمیل احمد کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔

جمیل احمد نے 1988ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا اور 1994 سے آئی سی ایم اے پاکستان کے فیلو ہیں، جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بینکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی تھا، ڈاکٹر مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔