Friday, April 26, 2024

صدر نے اسمبلی توڑی تھی، اب خطاب کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، خواجہ آصف

صدر نے اسمبلی توڑی تھی، اب خطاب کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، خواجہ آصف
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں صدر نے اسمبلی توڑی تھی، اب خطاب کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب سے واک آؤٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر سمریاں واپس بھیجتا ہے،، ارکان سے حلف نہیں لیتا، جیسا اس کا لیڈر عمران خان ہے، ویسا ہی یہ خود ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بولے پارلیمنٹ میں آنے والا یہ وہ صدر ہے جس نے آئین توڑا، صدر ملک کا ایک ستون ہوتا ہے لیکن اس نے آئین کی خلاف ورزی کی، آئین کے مطابق صدر پر آرٹیکل چھ لگتا ہے،،، عدالتیں سزا دیں۔