Sunday, September 8, 2024

صدر ن لیگ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

صدر ن لیگ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
January 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ صدر ن لیگ نے رہائشگاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ میاں شہباز شریف کو اور جتنے لوگ کورونا میں مبتلا ہیں انہیں جلد صحتیاب کریں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد تک پہنچ گئی۔ وائرس مزید 8 افراد کی زندگیاں بھی نگل گیا۔ ملک میں 908 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے۔