Tuesday, May 21, 2024

صدر مملکت کو بھی بروقت انتخابات نہ ہونے پرتشویش، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

صدر مملکت کو بھی بروقت انتخابات نہ ہونے پرتشویش، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
March 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا کہ توہین عدالت  سے بچنے کیلئے وزیر اعظم انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔ ایگزیکٹو اتھارٹیز اور سرکاری محکموں نے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری انسانی حقوق کی پامالی قابل تشویش ہے، وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام متعلقہ انتظامی حکام کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کریں۔