Sunday, May 19, 2024

صدر مملکت کو الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل موصول

صدر مملکت کو الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل موصول
May 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت کو الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل موصول ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے تاحال دونوں بلوں پر دستخط نہیں کئے۔ وزارت پارلیمانی امور نے دونوں بلز صدر مملکت کو ارسال کئے تھے۔ الیکشن ترمیمی بل کےتحت ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کا لازمی استعمال ختم کیا گیا۔ سینیٹ نے الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل 27 مئی کو منظور کیے تھے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد بلز فوری نافذ العمل ہوجائیں گے۔ نئی قانون سازی کے تحت ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے صرف پائلٹ پراجیکٹس ہو سکیں گے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بلز ایوان صدر ارسال کئے گئے۔ الیکشن ترمیمی بل 2022 کی سیکشن 94 اور 103 میں ترمیم کی گئی۔