صدر مملکت غیر آئینی کاموں سے باز رہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا صدر مملکت غیر آئینی کاموں سے باز رہیں۔
جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے رہنماؤں کو صدر کو خط لکھنے پر اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکش کمیشن خودمختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت عمل کرے گی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی، مطالبہ کیا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی خود کو ن لیگ سے متعلق کیسز سے الگ کرلیں۔
وزیراعظم شباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی برائے نام جیل بھرو تحریک ناکام ہوچکی ہے، عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کردیا۔
austerity measures that begin with the cabinet members voluntarily surrendering their pays, perks & privileges will save the exchequer an amount of Rs. 200 billion annually. I am grateful to all coalition partners for their support. Will personally supervise the implementation https://t.co/JlzjFZAUJ9
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 23, 2023
اس سے قبل وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اتحاد اور اجتماعی اقدامات سے مشکلات سے نکلا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں اور کابینہ ارکان کی جانب سے تنخواہ کے بغیر رضاکارانہ خدمات قابل تحسین ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کفایت شعاری مہم سے سالانہ دو سو ارب روپے کی بچت ہوگی ، کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کی نگرانی خود کروں گا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کی جانب سے حمایت پر مشکور ہوں، مشکل معاشی صورتحال کے باعث اتحادیوں اور کابینہ ارکان نے اظہار یکجہتی کیا۔