Saturday, September 21, 2024

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ
December 13, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کو ایچ آئی ٹی کے تکنیکی صلاحیتوں اور پیداواری سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے مختلف فیکٹریوں کا دورہ کرکے جاری منصوبوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے بلٹ پروفنگ، فوجی گاڑیوں کو دھماکہ خیز مواد سے تحفظ سمیت جاری تحقیقی و ترقیاتی منصوبے دیکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے ٹینک اور آرٹلری گن کے بیرل، دیگر نظام کی تیاری میں گہری دلچسپی لی۔ صدر نے حربی گاڑیوں، مختلف سسٹمز، جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں خود انحصاری، مقامی تیاری میں ایچ ائی ٹی کی کاوشوں کو سراہا۔