Friday, April 19, 2024

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اقدام کی مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اقدام کی مذمت
August 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ 

صدر عارف علوی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کشمیر پر کہا بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔ کہا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بنا رہے گا۔