Monday, September 16, 2024

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دیدی

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دیدی
September 1, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ 

قومی اقتصادی کونسل 13 ممبران پر مشتمل ہوگی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کونسل کے چیئرمین ہونگے۔ صدر عارف علوی نے باقاعدہ منظوری دے دی۔

قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور نگران حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے، مالیاتی، تجارتی، معاشرتی اور اقتصادی پالیسیز کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے۔

پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری ایس ایم تنویر، سندھ سے وزیر خزانہ، محمد یونس ڈگھا، خیبر پختونخوا سے وزیر خزانہ و محصولات احمد رسول بنگش، بلوچستان سے وزیر خزانہ و محصولات امجد رشید اور وفاق سے وزیر خزانہ، اقتصادی امور اور نجکاری بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور وفاقی وزیر مواصلات، ریلویز و بحری امور بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔ نگران وفاقی وزیر توانائی اور پٹرولیم بھی کونسل کا حصہ ہیں۔