Sunday, September 8, 2024

صدر مستعفی ہوں: اسحاق ڈار، ٹویٹ منصب اور رتبے کے منافی، رانا ثناء

صدر مستعفی ہوں: اسحاق ڈار، ٹویٹ منصب اور رتبے کے منافی، رانا ثناء
August 20, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر کا ٹویٹ ناقابل یقین ہے، اخلاقی طور پر انکو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ٹویٹ منصب اور رتبے کے منافی ہے۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹ میں اپنے ردعمل میں لکھا کہ سرکاری کام فائلوں پر چلایا جاتا ہے، صدر اپنا دفتر مؤثر طریقے سے چلانے میں ناکام رہے۔

سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے صدر کا ٹویٹ انکے منصب اور رتبے کے منافی ہے، ایسا ٹویٹ کرنا زیب نہیں دیتا، تحقیقات کے بغیر اس پر کوئی بات ہونی ہی نہیں چاہئے۔

عارف علوی کی وضاحت انکی صدارتی منصب سنبھالنے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے، شیری رحمان

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے ردعمل میں کہا کہ عارف علوی کی وضاحت انکی صدارتی منصب سنبھالنے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔ بولیں تحریک انصاف کی حکومت میں آپ صدر ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری کے طور پر چلاتے رہے، کیا اس وقت بھی آرڈیننسز پر کوئی اور دستخط کر کے واپس کرتا تھا؟

رہنماء پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بھی صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔