Saturday, July 2, 2022

صدر جو بائیڈن کی امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن سے نکلنے کی ہدایت

صدر جو بائیڈن کی امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن سے نکلنے کی ہدایت
February 11, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) یوکرائن پر جنگ کے بادل گہرے ہونے لگے۔ صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن سے نکلنے کی ہدایت کر دی۔

ٹی وی سے انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا خطے میں حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ امریکا اور روس کا مسلح تصادم عالمی جنگ میں تبدیل ہو جائے گا۔ امریکا کو اس وقت کسی دہشت گرد گروپ سے نہیں بلکہ دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری طرف امریکی دفاعی تجزیہ کار ڈیوڈ روشے کا کہنا تھا یوکرائن پر حملے سے تیل کی قیمت 120 ڈالرفی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ اسٹریٹجک ماہرین یوکرائن پر روسی حملے کی بعد کی صورتحال کا اندازہ ہی نہیں لگا پا رہے۔روس کےاگلے اقدامات کمرے میں بند بھوت سے مختلف  نہیں۔ روسی صدر کے اقدامات عالمی معیشت میں بڑے پیمانے پر خلل ڈال سکتے ہیں۔

ڈیوڈ روشے نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ  یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس پر پابندیاں لگیں تو تیل وگیس، کوئلہ اور اجناس کی سپلائی رک جائے گی جس سے پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہوں گی۔