Wednesday, May 1, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دیدی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دیدی
January 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منظوری دی ہے۔ 13 جنوری کو قومی اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل شق وار منظور کیا تھا۔

ایوان نے اپوزیشن کی تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کر دیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ وہ نئے ٹیکس نہیں لگا رہے اور وہ صرف معیشت کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 343 ارب روپے میں سے 273 ارب روپے ریبیٹ میں واپس جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ٹیکس جی ڈی پی کبھی 18 سے 20 فیصد تک نہیں گیا، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ معیشت دستاویزی ہو، کیونکہ اسے ٹیکس دینا پڑے گا۔