Saturday, April 27, 2024

صدر عارف علوی سے شیخ رشید کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر عارف علوی سے شیخ رشید کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت عارف علوی سے شیخ رشید نے ملاقات کی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اب اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یانہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی اسپورٹ، صرف نوٹ ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کی لہر ہے اور یہ الیکشن سے فراری ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1947ء سے ریکارڈ طلب کرکے سنہری فیصلہ دیا ہے۔ ایک طرف محلاتی روائیتی سیاست ہے اور دوسری طرف عوام کی سیاست ہے۔عوام کا فیصلہ طاقت سے روکا جا رہا ہے۔ بعض لوگوں کے لیےاقتدار سب کچھ ہوتا ہے اور بعض کے لیےعزت اور احترام۔ جتنی الیکشن میں دیرہوگی اتناہی ملک کا نقصان ہوگا،.13 پٹھو ٹھس ہیں۔

رپنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مکمل شکست کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت یونین کونسلز کی تعداد میں ردوبدل کا پروگرام بنا رہی ہے۔ اس کا مقصد صرف الیکشن روکنا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد تک تحریک انصاف نے غیر قانونی حکمرانوں کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔۔یہ جوتوں کے بغیر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔