Saturday, April 20, 2024

صدر عارف علوی نے سازش کے متعلق عمران خان کے مؤقف سے خود کو دور کر لیا

صدر عارف علوی نے سازش کے متعلق عمران خان کے مؤقف سے خود کو دور کر لیا
October 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدرِمملکت عارف علوی نے سازش کے متعلق عمران خان کے مؤقف سے خود کو دور کر لیا۔

صدر مملکت کا سائفر کے معاملے پر بڑا بیان سامنے آگیا، انہوں نے کہا وہ اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے، خط چیف جسٹس کو اس لیے بھیجا ہے کہ ان کے شکوک و شبہات ہیں، بہتر ہوگا اس معاملے پر واقعاتی شہادتیں لے لی جائیں۔

صدر عارف علوی مزید بولے پی ٹی آئی حکومت ہٹائی گئی تو عمران خان فرسٹریٹ ہو گئے، اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا، ان سے پوچھتے تو کوئی اور مشورہ دیتے، عمران خان اپنی باتوں کا جواب خود دیں گے۔ آرمی چیف کا تقرر آئینی طریقے کے مطابق ہوگا۔