صدر عارف علوی نے نیب ترمیمی بل بھی بغیر دستخط واپس بھجوا دیا

اسلام آباد (92 نیوز) - صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیمی بل بھی بغیر دستخط کے واپس بھجوا دیا۔
صدر عارف علوی نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ نیب ترمیمی بل کرپٹ لوگوں کو کھلی چھوٹ دینے کا باعث ہوگا، ملک میں کرپشن کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ اس بل سے چھوٹے جرائم میں عام لوگ پکڑے جائیں، طاقتور کو آزادی ہوگی۔
صدرِمملکت نے مزید لکھا کہ یہ بھی علم ہے آرٹیکل 75 دو کے تحت دستخط نہ کرنے کے باوجود یہ بل قانون بن جائے گا۔