Friday, March 29, 2024

صدر عارف علوی نے نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط ارسال کردیئے

صدر عارف علوی نے نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط ارسال کردیئے
April 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت عارف علوی نے نگراں حکومت کے لیے نام تجویز کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور صدر ن لیگ شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کیلئے نام مانگ لئے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے ساتھ آرٹیکل 48 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔