Sunday, September 8, 2024

صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق شہباز شریف کو خط لکھ دیا

صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق شہباز شریف کو خط لکھ دیا
April 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کے تقرر بارے مشاورت کے لیے سبکدوش ہونیوالے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام تجویز کیا۔ شہباز شریف گلزار احمد کی نامزدگی سے اتفاق یا کوئی اور نام تجویز کریں، چھ اپریل تک جواب نہ ملا تو نگراں وزیراعظم کا تقرر آئین کے مطابق کر دیں گے۔

نگراں وزیراعظم کا تقرر صدر نے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن پہلے ہی نگراں حکومت کیلئے مشاورت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرچکی ہے۔