Saturday, April 27, 2024

صدر عارف علوی نے کیا کہا اور اسے کس طرح پیش کیا گیا، فواد چودھری

صدر عارف علوی نے کیا کہا اور اسے کس طرح پیش کیا گیا، فواد چودھری
October 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے صدر مملکت عارف علوی نے کیا کہا اور اسے کس طرح پیش کیا گیا، سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

منگل کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟

فواد چودھری نے کہا کہ معیشت کی ابتر صورتحال کے حوالے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن ہے، گروتھ ریٹ کی شرح دو فیصد کا مطلب انتہائی بیروزگاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں مزید اضافہ اور بیروزگاری ایک خطرناک مجموعہ ہے جو غربت میں تیزی سے اضافہ کرے گا۔ سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا ہے۔