Friday, April 26, 2024

صدر عارف علوی نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنرسندھ تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر عارف علوی نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنرسندھ تعیناتی کی منظوری دیدی
October 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنرسندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ون کے تحت دی ہے۔

گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل سے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماء کامران ٹیسوری نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی جماعت میں واپس شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔