Thursday, April 25, 2024

صدر عارف علوی کی طبیعت ناساز، صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

صدر عارف علوی کی طبیعت ناساز، صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر عارف علوی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

صدر مملکت عارف علوی علالت کے باعث رخصت پر چلے گئے، ڈاکٹرز نے عارف علوی کا معانہ کیا اور آرام کا مشورہ دے دیا۔

صدر مملکت عارف علوی ناساز طبیعت کے سبب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں بھی شریک نہ ہوسکے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے عہدے کا حلف لیا۔