اسلام آباد (92 نیوز) - صدر عارف علوی کی منظوری سے پیمرا ترمیمی بل دو ہزار تئیس باقاعدہ قانون بن گیا، 13 بل تیرہ بل واپس بھیج دیئے۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوا دیا، امپورٹ ایکسپورٹ، ایچ ای سی اور پبلک سروس کمیشن ترمیمی بلز واپس بھیجے۔
اسکلز یونیورسٹی، اردو یونیورسٹی، ہورائزن یونیورسٹی کے بلز، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور این ایف سی انسٹی ٹیوٹ بلز واپس بھیجے، انسانی ترقی کمیشن اور قومی ادارہ ٹیکنالوجی بلز واپس بھیجے، صحافیوں کے تحفظ اور نیوز پیپرز رجسٹریشن بلز بھی واپس بھجوا دیئے۔