Saturday, May 18, 2024

صدر عارف علوی کا نائنٹی ٹو نیوز کی 7 ویں سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی کا نائنٹی ٹو نیوز کی 7 ویں سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) عوام کے ساتھ سیاسی قیادت بھی نائنٹی ٹو نیوز کے انداز صحافت کی گرویدہ ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 7 ویں سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں نائنٹی ٹو نیوز کی صحافت اور ملک کیلئے عظیم خدمات قابل تحسین ہیں۔ گزشتہ 6 برسوں میں چینل نائنٹی ٹو نیوز نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی محنت کے ساتھ آپ چینل کو کامیاب کررہے ہیں، انشاء اللہ اگر اللہ تعالیٰ نے مدد کی تو پاکستان ایک اچھے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔

تمام گورنرز نے بھی نائنٹی ٹو نیوز کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔