Tuesday, May 21, 2024

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد
July 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا عمل نہیں ہے بلکہ اس کا اصل مقصد کسی اعلیٰ مقصد کے حصول کے لیے ذاتی خواہشات کو قربان کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مقدس دن قربانی اور اللہ تعالی کے حضور مکمل سر تسلیم خم کرنے کا پیغام ہے۔ عید کے موقع پر مشکلات کا شکار بھائیوں، بہنوں کی مدد کی جائے، مہنگائی کے باعث سفید پوشوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی عید کی مبارکباد دی، کہتے ہیں عید سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ خوشیاں مناتے اور رب العزت کے احسانات پر کلماتِ شکر ادا کرتے ہوئے آئیے جبر اور ظالمانہ تسلط کے شکار اپنے پیاروں سے محروم اہلِ کشمیر و فلسطین کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے دستِ دعا دراز کیجئے۔