اسلام آباد (92 نیوز) - صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد دی۔
صدر عارف علوی نے کہا انگلینڈ نے تمام شعبوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے کم اسکور کے باوجود بھرپور کوشش کی۔
عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 13, 2022
پاکستان ٹیم آپ نے اچھا کھیلا، کم اسکور کے باوجود اچھی باؤلنگ کی اور اپنی پوری کوشش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستانی باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم نے بھی بہترین کارکرگی دکھائی۔
Team Pakistan 🇵🇰 fought back hard & brave. Great bowling performance. But England 🏴 played better today. We are proud of our boys in green for making it to the final match of this mega tournament. 👏
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 13, 2022