Thursday, April 25, 2024

صدر اور وزیراعظم کی تمام امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد

صدر اور وزیراعظم کی تمام امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد
May 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اُمتِ مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں کے ملازموں کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے بھی اہل وطن کو عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔ نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عید مبارک کا ٹویٹ کیا، ‎جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اندرون اور بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دی۔