سڈنی (92 نیوز) - قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی آج سالگرہ ہے، سڈنی میں قومی ٹیم نے حارث رؤف کی سالگرہ منائی۔
سڈنی میں قومی ٹیم کے مینٹور میتھیوہیڈن اور ٹیم کے دیگر ارکان نے حارث رؤف کو گلے لگا کر انہیں سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دیں، سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر قومی ٹیم نے خوب ہلہ گلہ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچی جہاں بدھ 9 نومبر کو کیویز کے خلاف سیمی فائنل کے لئے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اترے گی۔