Wednesday, December 6, 2023

سعد رفیق کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، کراچی سرکلر ریلوے کو تیزی سے مکمل کرنے پر اتفاق

سعد رفیق کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، کراچی سرکلر ریلوے کو تیزی سے مکمل کرنے پر اتفاق
June 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، جس میں کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کے تحت تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے ریلوےو ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی اورصوبائی حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ کے سی آر سے ہی حل ہوگا۔ پاکستان کے بڑے شہر کراچی کے عوام کی ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کے سی آر کے کام پر سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔ بتایا کہ وزیراعظم جلد ہی چین کا دورہ کریں گے، کے سی آر پر بھی بات ہوگی۔

ملاقات کے دوران کے سی آر منصوبے کو سی پیک کے تحت کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ تھر کوئلے کی کان کنی کو کھوکھراپار سیکشن تک ملانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ریلوے لائن بچھانے سے کوئلہ پورے ملک میں ٹرانسپورٹ ہوسکے گا۔ نیو چھوڑ، میرپورخاص اور حیدرآباد یارڈ کی بحالی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ حیدرآباد، سیھون اور مائی بختاور ایئرپورٹس کو بحال کرنے کیلئے معائنہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ادھر دوسری جانب بہادر آباد مرکز پر مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے مذاکرات ہوئے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی سرکلر ریلوے کو تیزی سے مکمل کرنے اور حیدر آباد ایئر پورٹ فنکشنل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔