Friday, March 29, 2024

برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا

برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا
October 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سمیت چھ افراد کےخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے اعلامیہ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس نا کافی شہادتوں کے سبب ختم کیا گیا۔ آئندہ اس مقدمے میں کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مشکلات کے بھنور میں پھنسے بانی ایم کیو ایم کےلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آ گیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا۔ بانی ایم کیو ایم‘ محمد انور‘ سرفراز مرچنٹ اور دیگر کےخلاف کیس کراو¿ن پراسیکیوشن کی ہدایت پر ختم کیا گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے اعلامیہ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ دو ہزار بارہ اور چودہ کے درمیان بانی ایم کیو ایم کے گھر سے جو پانچ لاکھ پاو¿نڈ ملے وہ رقم جرائم کے ذریعے حاصل کی گئی تھی یا اس رقم کو غیرقانونی کاموں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ اس سلسلے میں ناکافی شواہد کی بنا پر کراو¿ن پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی جس پر کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق تفتیش کے دوران اٹھائیس افراد کے انٹرویو اور سو گواہوں کے بیان لئے گئے۔ تفتیش میں برطانیہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں 9مقامات کی تلاشی لی گئی جبکہ اس دوران چھ افراد کو گرفتاربھی کیا گیا۔