Saturday, April 20, 2024

سائنس فکشن فلم ”دی سپیس بٹوین اَس“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

سائنس فکشن فلم ”دی سپیس بٹوین اَس“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
September 30, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایڈونچر اور سائنس فکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”دی سپیس بٹوین اَس“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”دی سپیس بٹوین اَس“ کی کہانی میں سرخ سیارے کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم میں چھ خلا نورد ایک مشن پر خلا میں جاتے ہیں۔ اس دوران مریخ سیارے پر جنم لینے والے لڑکے کو ناسا کے اسپیس شٹل کے ذریعے زمین پر لایا جاتا ہے جسے ایک لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ فلم کی کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے جب سائنسدانوں کو پتہ چلتا ہے کہ لڑکے کے جسم کی ساخت زمین کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی اور اسے واپس خلا میں جانا ہوگا۔ فلم کی ہدایات پیٹر چیلسم نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ایزا بٹرفیلڈ، برٹ رابرٹ سن، گیری اولڈ مین، جینٹ منٹگمری اور اسکاٹ ٹکیڈا شامل ہیں۔ فلم سولہ دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔