Saturday, April 20, 2024

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”میکس سٹیل“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”میکس سٹیل“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی
October 13, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ماڑدھاڑ کے اچھوتے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”میکس سٹیل“ کو کل نمائش کے لیے سینما گھروں میں پیش کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار سٹیورٹ ہینڈلر کی فلم ”میکس سٹیل“ ایسے نوجوان کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو خلا سے آنے والے ایک ایلین روبوٹ کی دوستی سے غیرمعمولی طاقت حاصل کرلیتا ہے۔ سپر ہیرو کا روپ دھارے یہ نوجوان دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرتا ہے۔ اداکار بین ونچل فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ میکس سٹیل کی دیگر کاسٹ میں جوش برینر ، ماریا بیلو اور اینڈی گارسیا شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم 14اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔