Saturday, May 4, 2024

سائنس فکشن فلم ”میکس سٹیل“ امریکہ بھر کے سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش

سائنس فکشن فلم ”میکس سٹیل“ امریکہ بھر کے سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش
October 15, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”میکس سٹیل“ کو امریکہ بھر کے سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار سٹیورٹ ہینڈلر کی فلم ”میکس سٹیل“ ایسے نوجوان کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو خلا سے آنے والے ایک ایلین روبوٹ کی دوستی سے غیرمعمولی طاقت حاصل کرلیتا ہے۔ سپر ہیرو کا روپ دھارے یہ نوجوان دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرتا ہے۔اداکار بین ونچل فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ میکس سٹیل کی دیگر کاسٹ میں جوش برینر ، ماریا بیلو اور اینڈی گارسیا شامل ہیں۔ پروڈکشن کمپنی ڈولفن انٹرٹینمنٹ نے 92منٹس پر مشتمل فلم کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم فلم کی حتمی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ آج ویک اینڈ کے اختتام کے بعد ہو گا۔