Friday, April 26, 2024

پاناما لیکس  : سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور انکے بچوں کو نوٹس بھیج دیا

پاناما لیکس  : سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور انکے بچوں کو نوٹس بھیج دیا
October 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نےپاناما لیکس کیس میں وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کے بچوں کو یکم نومبر کے نوٹسز جاری کردئیے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچاہے جہاں عدالت عظمٰی نے وزیر اعظم نواز شریف ان کے بچوں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور شیخ رشید سمیت چوبیس افراد کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں ۔ عدالت کی جانب سے جاری نوٹسز میں تمام افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ آئیں جب کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے اپنے کیس کی تاریخ کی تصدیق کر لیں۔ عدالتی نوٹسز وزیر اعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن ، حسین ، مریم، داماد محمد صفدر، سمیت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید،،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اٹارنی جنرل آف پاکستان کو جاری کئے گئے ہیں ۔ عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت کیلئے یکم نومبر کی تاریخ دی گئی ہے جبکہ اس کے ایک ہی روز بعد پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔