Friday, March 29, 2024

این اے 110 : تین رکنی بنچ کیس کی سماعت 27 اکتوبر کو کریگا

این اے 110 : تین رکنی بنچ کیس کی سماعت 27 اکتوبر کو کریگا
October 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز)خواجہ  آصف کےحلقےاین اےایک سودس کی باری آگئی چیف جسٹس کی سربراہی ميں تین رکنی بنچ ستائیس اکتوبرکوکیس کی سماعت کرےگا۔ تفصیلات کےمطابق کپتان  دوہزارتیرہ کےانتخابات کےبعدجو چار حلقےکھولنےکامطالبہ کرتےرہے،ان میں  سےاب  باری آگئی ہےخواجہ  آصف کےحلقے این اےایک سودس کی۔ این اے110انتخابی عذرداری کیس سماعت کیلئےمقرر کردیاگیاہےاورچيف جسٹس کی سربراہی ميں تین رکنی بنچ ستائیس اکتوبرکوکیس سنےگا۔سماعت کےدوران ووٹوں کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پربحث ہوگی۔اس حلقےسےپی ٹی آئی  کےعثمان ڈار نےخواجہ آصف کی کامیابی کوچيلنج کررکھاہے۔ اس سےپہلےحلقہ این اےایک سوبائیس ایک سوپچیس اورحلقہ ایک سوچون کھولےگئے تھے۔